سعودی عرب

سعودی ٹیکنیکل وفد مشہد میں قونصل خانہ کھولے گا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ایک ٹیکنیکل وفد نے سعودی قونصلیٹ جنرل کا دورہ کرنے اور اسے دوبارہ کھولنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لیے مشہد مقدس کا سفر کیا ہے۔

سعودی ٹیکنیکل وفد نے گزشتہ دنوں تہران میں اپنے سفارتی مقامات اور سفارت خانے کا دورہ کیا اور جمعہ کو صوبے خراسان رضوی کے شہر مشہد مقدس کا سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : معقول اقدامات کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

سعودی ٹیکنیکل وفد کے سربراہ ناصر بن عوض آل غنوم نے مشہد میں ایرانی وزارت خارجہ کے حکام کا پرتپاک استقبال کرنے پر انہیں سراہا۔

سعودی عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ ریاض اور تہران کے درمیان تعلقات کی بحالی سے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مقاومت صیہونی حکومت کو تیزی سے نابود کر سکتی ہے، خالد قدومی

گزشتہ دنوں ایران اور سعودی عرب نے اپنے سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا۔

10 مارچ کو چین، ایران اور سعودی عرب نے بیجنگ میں ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تہران اور ریاض سات سال کی کشیدگی کے بعد اپنے سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button