شہید حسن نصراللہ اور عماد مغنیہ کے قتل میں سعودی عرب ملوث ہے، عبدالملک الحوثی کا سنسنی خیز انکشاف

08 اکتوبر, 2026 08:37

شیعیت نیوز : یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ایک اہم خطاب میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے عظیم مزاحمتی کمانڈر شہید عماد مغنیہ کے قتل میں مجرمانہ کردار ادا کیا اور شروع دن سے ہی شہید سید حسن نصراللہ کے قتل کی مذموم کوششوں کی پشت پناہی کرتی رہی ہے۔

اپنے خطاب کے دوران مسلم امہ کو بیدار کرتے ہوئے عبدالملک الحوثی نے کہا کہ آل سعود نہایت مکاری کے ساتھ مسلم امہ کو دھوکہ دینے کے لیے "جہاد فی سبیل اللہ” کی مقدس اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ درحقیقت ان کا کردار فلسطین کے خلاف اور امریکہ کے حق میں ہے، اور وہ دانستہ طور پر پوری مسلم دنیا کے اندر تفرقہ اور انتشار پیدا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں ‘مشروعیت’ کی جنگ مگر غزہ پر خاموشی کیوں؟ الازہر کے مفتی کی عرب ممالک پر کڑی تنقید

انہوں نے غاصب اسرائیلی رجیم کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جرات مندانہ کردار کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ ایران نے اس جدوجہد میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انصاراللہ کے رہنما نے واضح کیا کہ ان بے مثال قربانیوں میں سب سے آگے اسلامی جمہوریہ کے شہید رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی عظیم میراث شامل ہے۔

9:50 صبح اکتوبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔