یمن میں ‘مشروعیت’ کی جنگ مگر غزہ پر خاموشی کیوں؟ الازہر کے مفتی کی عرب ممالک پر کڑی تنقید

08 اکتوبر, 2026 08:35

شیعیت نیوز : الازہر یونیورسٹی کے ممتاز عالم اور مفتی شیخ سلامہ عبدالقوی نے یمن پر عرب ممالک کی فوجی کارروائیوں اور غزہ کے معاملے پر ان کی خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے عرب ممالک اور بعض مذہبی شیوخ کے دوہرے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے لیے تو ‘مشروعیت’ (آئینی حیثیت) کی بات کی جاتی ہے اور فوجیں حرکت میں لائی جاتی ہیں، لیکن غزہ، مصر، سوڈان یا لیبیا میں مشروعیت بحال کرنے کے لیے کوئی اقدام کیوں نہیں کیا جاتا؟

شیخ سلامہ عبدالقوی نے عرب حکمرانوں کے اس متضاد رویے کو بے نقاب کرتے ہوئے پوچھا کہ اس دوہرے معیار کا راز آخر کیا ہے؟ کیا مشروعیت یا جواز صرف وہیں ہوتا ہے جہاں امریکہ کی مرضی شامل ہو؟

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا یمن جنگ میں کودنا ایک اور پرائی جنگ کا ایندھن بننے کے مترادف ہے، راجہ سعد خان کا انتباہ

الازہر کے عالم دین نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ خطے کے مختلف بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اختیار کیے گئے یہ مختلف اور دوہرے پیمانے خود اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ نام نہاد ‘مشروعیت بحال کرنے’ کے نعرے کے پیچھے دراصل کونسے مذموم سیاسی محرکات چھپے ہوئے ہیں۔

9:50 صبح اکتوبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔