یمنی مجاہدین کی شاندار کامیابی، باب المندب پر قبضے کا یزیدی سعودی خواب چکنا چور، دشمن پسپائی پر مجبور
انصار اللہ
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان اور غیور کمانڈر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل آبنائے باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے متجاوز اور یزیدی خصلت سعودی رجیم سے وابستہ مسلح عناصر اور کرائے کے قاتلوں کی ایک وسیع کارروائی کو یمنی فورسز نے اپنی بھرپور مزاحمت سے بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔ یمنی ٹی وی چینل ‘المسیرہ’ کے مطابق، جنرل یحییٰ سریع نے واضح کیا کہ باب المندب کے حساس ترین علاقے کی جانب پیش قدمی کی اس مذموم سعودی کوشش کا یمنی مسلح افواج نے آہنی عزم اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کے ذریعے ڈٹ کر مقابلہ کیا، جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
جنرل سریع کے مطابق، آل سعود کی سرپرستی میں لڑنے والی ان تکفیری اور کرائے کی فورسز کو اس وسیع فوجی کارروائی میں کوئی ایک بھی قابلِ ذکر میدانی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور یمنی مجاہدین کی دلیری کے سامنے انہیں بالآخر ذلت آمیز پسپائی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ زمینی محاذ پر یمنی افواج کی اس شاندار کامیابی نے ایک بار پھر پوری دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ غاصب سعودی اتحاد اپنی تمام تر شیطانی طاقت اور وسائل کے باوجود مظلوم یمنی قوم کے آہنی ارادوں کو توڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد میں قیام امن اور ملی اتحاد کے لیے ایم ڈبلیو ایم متحرک، علامہ مقصود ڈومکی کی سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوسری جانب، میدانی محاذ پر عبرتناک شکست کے بعد بزدل اور سفاک سعودی رجیم نے یمن کے نہتے شہریوں پر اپنی ہزیمت اور مایوسی کا قہر برسانا شروع کر دیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خبیث سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر 66 نئے وحشیانہ فضائی حملے کیے ہیں۔ سعودی فضائیہ کے ایف 15 اور ٹائفون جنگی طیاروں نے خمیس مشیط اور طائف کے فضائی اڈوں سے پرواز کر کے الجوف، تعز، مأرب، الحدیدہ، حجہ اور صعدہ کے صوبوں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری، بالخصوص معصوم بچے اور خواتین شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بزدلانہ اور درندانہ حملے آل سعود اور ان کے صیہونی آقاؤں کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں۔







