یمن

یمن جنگ کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، محمد علی حوثی

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی حوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارے مطالبات غیر معمولی نہیں ہیں اور ہم فضائی حدود کی آزادی، محاصرے کے خاتمے اور تیل و گیس کی آمدنی سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کئے جانے کے خواہاں ہیں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی حوثی نے کہا ہے کہ یمن صرف جنگ بندی ہی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم القدس کے موقع پر گلگت میں احتجاجی ریلی اور جلسہ عام، آغا راحت حسینی سمیت دیگر علماء و اکابرین کا خطاب

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے مطالبات غیر معمولی نہیں ہیں اور ہم فضائی حدود کی آزادی، محاصرے کے خاتمے، تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور تیل و گیس کی آمدنی سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کئے جانے کے خواہاں ہیں اور یہ مطالبات نہیں بلکہ یمنی قوم کے حقوق ہیں ۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی حوثی نے کہا کہ راہ حل کے طور پر مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی ہے تاہم اس بات کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے کہ محاصرے کی بنا پر یمنی قوم کو سزا دیئے جانے کا سلسلہ بند اور دیگر انسانی امور انجام دیئے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : عوام طاقت کا محورہیں، آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی حوثی نے کہا کہ انصاراللہ کا خیال ہے کہ یمنی قوم کو آزادانہ فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے اور انصاراللہ یمنی قوم کو دولت و اقتدار میں حصے دار بنانے کے لئے تیار ہے جبکہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں انسانی امور پر گفتگو کی گئی ہے اور اس سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button