اگر امریکہ، ایران پر حملہ کرتا ہے تو تمام امریکی جنگی، کارگو اور بحری جہاز ہمارے لیے ہدف ہوں گے، انصاراللہ

25 جنوری, 2026 19:11

شیعیت نیوز: یمن کی حوثی فوج نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ کرتا ہے تو بحیرہ احمر اور متعلقہ علاقوں میں موجود تمام امریکی جنگی جہاز، کارگو جہاز اور بحری جہاز حوثی فوج کے لیے جائز ہدف قرار پائیں گے۔

یمنی حوثی فوج کے ترجمان نے ایک بریفنگ میں یہ بیان دیتے ہوئے کہا: “یمن نے ایران کے ساتھ اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ہم اپنے اتحادی کے دفاع میں ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ اس صورت میں امریکی بحری بیڑے اور تجارتی جہاز ہمارے لیے قانونی اور جائز ہدف ہوں گے۔”

یہ بھی پڑھیں: عراقی شہریوں کی امریکہ اور اسرائیل کی ایران مخالف دھمکیوں کی شدید مذمت، رہبر معظم کی حمایت میں نعرے

یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جہاں امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کے خلاف مختلف سطحوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، جبکہ یمن کی حوثی تحریک نے فلسطین، لبنان اور ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی کو بارہا ظاہر کیا ہے۔

10:54 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top