یو ایس ایس ابراہم لنکن کی بحیرہ احمر میں تعیناتی یمن کی خودمختاری پر حملہ ہے، انصاراللہ

29 جنوری, 2026 12:53

شیعیت نیوز: یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ نے امریکہ کو یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار جہاز اور اس کے ہمراہ موجود گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز کی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تعیناتی کے خلاف سخت خبردار کیا ہے۔

تحریک نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ صنعا اس اقدام کو یمن کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کی فلسطینیوں، ایرانیوں اور کشمیریوں کے لیے دعا

انصاراللہ نے زور دیا کہ یہ امریکی تعیناتی بحیرہ احمر میں فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جاری مزاحمت کو روکنے کی ناکام کوشش ہے۔ تحریک نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے اپنی جارحانہ پالیسی جاری رکھی تو یمنی افواج اور مزاحمتی قوتیں فیصلہ کن اور مؤثر جواب دینے سے دریغ نہیں کریں گی۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے یمن اور ایران کے خلاف دھمکیاں بھی جاری ہیں۔ انصاراللہ نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یمن کی مزاحمت فلسطین، لبنان اور پورے خطے کی حمایت میں جاری رہے گی اور کوئی بیرونی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔

10:50 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top