اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لیے کوئی جواز نہیں، عرب ممالک کا موقف تاریخی غلطی ہے، عبدالملک الحوثی

26 فروری, 2026 14:41

شیعیت نیوز : یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے صہیونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی بحالی کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدام کے لیے کوئی اخلاقی، سیاسی یا تاریخی جواز موجود نہیں۔

انہوں نے بعض عرب ممالک کی حکومتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک یہ دعوی کر رہے ہیں کہ اسرائیل کا تسلط ایک ناقابل اجتناب حقیقت بن چکا ہے اور اب صرف یہ دیکھا جانا چاہیے کہ عوام خود کو اس کے مطابق کیسے ڈھالیں اور اسے قبول کریں۔

یہ بھی پڑھیں : عبدالملک الحوثی: اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ناممکن، عرب حکومتوں کا موقف تاریخی غلطی

انہوں نے اس مؤقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچ رکھنے والے افراد تاریخی حقائق اور زمانے کی تبدیلیوں سے ناواقف ہیں اور معاملات کو سطحی انداز میں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ایک مجرم اور درندہ صفت دشمن کے سامنے وفاداری کا اظہار کرنا، تعلقات معمول پر لانا یا ہتھیار ڈال دینا قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دشمن کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہو سکتی جس کی مستقل فکر امت پر غلبہ اور معاشروں کی تباہی ہو، اور جو دوسروں کے لیے انسانی وقار کا قائل نہ ہو۔

10:48 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top