اسلام آباد مسجد دھماکے میں امریکہ کا ردِ پای واضح ہے، تکفیری گروہوں کے ذریعے امت اسلامی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، انصارالله یمن
شیعیت نیوز : دفتر سیاسی جنبش انصارالله یمن نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں جامع مسجد قصرِ خدیجۃ الکبریٰ پر نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دہشتگرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس سانحے میں درجنوں نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسلام آباد مسجد خدیجۃ الکبریٰ دھماکے پر بیان: تکفیری دہشت گردی کی شدید مذمت
انصارالله کے دفتر سیاسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا گھناؤنا فعل ہے اور اس میں امریکہ کا ردِ پای واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا:
"یہ تجاوز جنایتکارانہ ہے جس میں امت اسلامی کو امریکہ نے اپنے تکفیری ٹولز (proxies) کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ ردِ پای امریکہ اس حملے میں کھلم کھلا دیکھا جا سکتا ہے۔”
انصارالله نے اسے امریکی سازشوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی خطے میں عدم استحکام اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے تکفیری گروہوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حملے کی تحقیقات میں کسی بیرونی دباؤ کے بغیر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں شیعہ برادری کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور متعدد رہنماؤں نے بھی امریکہ، اسرائیل اور ان کے علاقائی آلہ کاروں پر الزامات عائد کیے ہیں۔







