مشرق میں بچے میزائلوں سے مارے جاتے ہیں اور مغرب میں، شیطانی رسومات سے، یمنی سیاسی و میڈیا ایکٹیوسٹ احمد حسن زید

05 فروری, 2026 11:21

شیعیت نیوز : یمنی سیاسی و میڈیا ایکٹیوسٹ احمد حسن زید کا سخت طنزیہ بیان بے نقاب کرتا ہے دوہرا معیار: مشرق میں بچے میزائلوں سے مارے جاتے ہیں اور مغرب میں شیطانی رسومات سے

یمنی سیاسی و میڈیا ایکٹیوسٹ احمد حسن زید نے ایک کربناک اور طنزیہ انداز میں عالمی دوہرے معیار کو بے نقاب کرتے ہوئے لکھا:

"مشرق میں بچے میزائلوں سے مارے جاتے ہیں اور مغرب میں، شیطانی رسومات سے”

یہ ایک لفظی اشارہ ہے جیفری ایپسٹین (Jeffrey Epstein) کی طرف، جس کے جنسی جرائم اور بچوں کے استحصال کے نیٹ ورک میں مغربی اشرافیہ، سیاستدان اور طاقتور شخصیات ملوث تھیں۔ احمد حسن زید کا اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اسرائیلی میزائلوں سے معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے، وہیں مغرب میں طاقتور طبقہ شیطانی رسومات اور منظم جنسی استحصال کے ذریعے بچوں کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم ڈرنے والے نہیں‘: امام خمینیؒ کے پوتے سید علی احمد خمینی کا المیادین کو سخت پیغام، ظالم اور مظلوم کے درمیان مفاہمت کبھی نہیں ہوگی

یہ بیان مغرب کے انسانی حقوق اور اخلاقیات کے دعوؤں پر کاری ضرب ہے اور اس بات کی طرف واضح اشارہ کرتا ہے کہ "شیطانی رسومات” سے مراد ایپسٹین جیسے مجرموں کے نیٹ ورک ہیں جن میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، انسانی تسکری اور طاقت کے بل بوتے پر جرائم چھپائے جاتے رہے۔

احمد حسن زید کا یہ طنزیہ جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر دوہرے معیار کی مذمت کا باعث بن رہا ہے۔

10:50 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top