اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

تل ابیب میں شہادت پسندانہ کاروائی ، ایک صہیونی ہلاک، 9 زخمی

شیعیت نیوز: فلسطینی نوجوانوں نے ایک بار پھر صیہونی دہشت گردی کا جواب دیتے ہوئے ناجائز صیہونی ریاست کے صدر مقام تل ابیب میں شہادت پسندانہ کاروائی کی جس میں کم از کم ایک صیہونی کے ہلاک اور سات کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

گزشتہ روز فلسطینی نوجوان یوسف احمد سلیمان ابو جابر نے شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب کے ساحلی پارک میں موجود صیہونیوں پر فائرنگ کی اور پھر اُس کے بعد بعض کو اپنی گاڑی سے کچل دیا۔

اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ شہادت پسند فلسطینی نوجوان کو موقع پر ہی صیہونی پولیس نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ اور رن اوور کی کارروائی میں ایک شخص ہلاک اور  متعد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کو ’’دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ایک کار نے تل ابیب کورنیشے میں متعدد راہگیروں پر چڑھ گئی۔ اس میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: الفطاطرہ علاقے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، آٹھ حملہ آور گرفتار

اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ ایک کار الٹنے سے پہلے سمندر کے کنارے ایک پارک کے قریب لوگوں کے ایک گروپ سے ٹکرائی۔

پولیس نے مزید کہا کہ انہوں نے کار کے ڈرائیور کو گولی مار دی، جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ وہ چوری شدہ کار ہے اور اس کا تعلق مغربی کنارے سے ہے۔

فلسطینی نوجوان کی اس کارروائی کے بعد صیہونیوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا اور علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

گذشتہ روز وادی اردن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم تین یہودی آباد کار خواتین ہلاک ہوگئی تھیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں حماس کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

دوسری فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے بھی اس شہادت پسندانہ کاروائی پر فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُسے فلسطینی عوام اور ان کے مقدسات کے خلاف صیہونی اقدامات کا قانونی جواب قرار دیا۔

اطلاعات ہیں کہ تل ابیب میں گزشتہ شب انجام پانے والی اس شہادت پسندانہ کاروائی سے بوکھلائے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی ریزرو فورسز کو بھی میدان میں اترنے کی کال دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button