عراق

سید عمار الحکیم کی بشار الاسد سے ملاقات، بغداد اور دمشق کے مابین تعاون میں وسعت پر غور

شیعیت نیوز: جمہوری عربی شام کے صدر بشار الاسد سے عراق کی حکمت ملی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے بغداد اور دمشق کو درپیش مسائل کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بشار الاسد نے کہا کہ بغداد میں سیاسی اور سکیورٹی استحکام خطے اور عراق کے مستقبل پر مثبت اثر ڈالے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ کی ناجائز صیہونی حکومت کو دور مار میزائل کے استعمال کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ تاریخ اور جغرافیہ کے اعتبار سے خطے میں اس ملک کو جو مقام حاصل ہے، وہ اس کے سیاسی اور اقتصادی بنیادی کردار کی وجہ سے ہے۔

بشار الاسد نے کہا کہ وہ عراق کو برادر ملک نہیں بلکہ اپنا جڑواں بھائی سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب سید عمار الحکیم نے کہا کہ شامی حکام سے بات چیت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور یہ خطے کے تمام ممالک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام سے بحران کا خاتمہ ہمسایوں پر اچھے اثرات مرتب کرے گا۔ کیونکہ ایک مستحکم شام، خطے کی سلامتی کا باعث ہے۔ لہذا شام کی جانب سے سیاسی عمل کا آغاز اس کے مقام اور حیثیت کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فروعی اختلافات کے بجائے سینکڑوں مشترکات پر بلاتفریق فرقہ و مسلک جمع ہوکر اسلام و مسلمین کو متحد کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

حکمت ملی عراق کے سربراہ سید عمار الحکیم نے شام سے سیاسی عمل کے آغاز کو خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں قرار دیا۔

انہوں نے بغداد اور دمشق کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی اور سیاسی میدان میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button