عراق کی فضاؤں میں امریکی فضائیہ کو دھچکا، ایندھن بردار طیارہ تباہ

13 مارچ, 2026 11:18

شیعیت نیوز : عراق میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران امریکی فضائیہ کو بڑا نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی فوج کو ایندھن فراہم کرنے والا ایک طیارہ ایران کے خلاف جارحیت کے دوران عراق کی فضاؤں میں مار گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اسرائیلی حملے میں ایرانی ماں شہید، تہران کے القدس مظاہرہ میں لہراتا خون سے رنگین پرچم

رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔ واقعے کے بعد امریکی فوج کو خطے میں ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایران اور اس کے اتحادی دفاعی اور عسکری لحاظ سے بھرپور تیاری رکھتے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادی خطے میں اپنی دفاعی طاقت کو مسلسل مضبوط بنا رہے ہیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

12:33 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔