اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصر اللہ کی ناجائز صیہونی حکومت کو دور مار میزائل کے استعمال کی دھمکی

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ناجائز صیہونی حکومت کو دور مار میزائل کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔

سید حسن نصر اللہ سے منسوب ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ ہوا ہے جس میں آیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس بڑی مقدار میں دور مار میزائل موجود ہیں مگر وہ ابھی اُن کو استعمال نہیں کر رہی ہے۔

بعض خبری ذرائع نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صیہونیوں کی حماقت کی صورت میں حزب اللہ کے لئے یہ ایک آپشن ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے حساس مراکز کے خلاف اپنے پوائنٹ ٹارگیٹنگ بیلسٹک میزائل استعمال کر سکتی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق صیہونی حکام اپنے خلاف حزب اللہ کے ممکنہ جوابی حملوں کے سلسلے میں سخت اختلاف رائے کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسن علیہ السلام کی حیات طیبہ سیرت و کردار کے اعتبار سے اپنے نانا و بابا کی مکمل آئینہ دار ہے ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

دوسری طرف لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات پورے خطے میں جنگ کی آگ بھڑکا سکتےہیں۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ کو نشانہ بنانے اور ہمارے مقدسات کو مجروح کرنے کی اسرائیلی کوشش خطے کو بھڑکا دے گی۔

ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ صیہونیوں کو معلوم ہو جائے کہ مسجد اقصیٰ تنہا نہیں ہے اور اس کے پیچھے کروڑوں مسلمان ہیں جو اس کے لیے خون بہانے کے لیے تیار ہیں۔

کل جمعرات کی سہ پہر جنوبی لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی قابض ریاست نے اعلان کیا ان حملوں میں چار آباد کار زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button