آل رسول سے محبت ایمان کی نشانی اور اہل بیت علیہم السلام سے دشمنی کفر و نفاق کی علامت ہے ،علامہ مقصود ڈومکی
شیعیت نیوز: تاج پور جمالی ضلع جعفر آباد بلوچستان میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل رسول سے محبت ایمان کی نشانی اور اہل بیت علیہم السلام سے دشمنی کفر و نفاق کی علامت ہے اھل سنت کے محب اہل بیت علماء نے ہمیشہ ناصبی دشمن اہل بیت کے پروپیگنڈے کو خاک میں ملایا ہے۔ جان بوجھ اھل سنت میں ایک ٹولہ آل محمد علیہم السلام سے بغض و عناد کی ترویج کر رہا ہے آل رسول کے دشمنوں کو تقدس کا لباس پہنا کر ان کا احترام کروانا چاہتا ہے شیعہ سنی مسلمان متحد ہو کر ناصبی فکر کو شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم شہادت امام علیؑ ، مجالس و جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی اور دیگر اہم امور سے متعلق اہم اجلاس
انہوں نے کہا کہ توہین صحابہ بل اور متنازعہ قومی نصاب در حقیقت ناصبی سوچ کے علمبرداروں کی سوچ کا عکاس ہے جنہیں آل محمد علیہم السلام کے دشمنوں کو تقدس کا لباس پہنانے کا شوق ہے جو حضرت حمزہ سید الشہداء جیسی جلیل القدر شخصیت کا ذکر اور فضائل و کمالات چھپا کر ہند جگر خور کو تقدس کا لباس پہنانے کے درپے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان،چھاپہ مار کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد ہلاک اسلحہ برآمد
انہوں نے کہا کہ ہماری 14 سو سال کی پر افتخار تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے حق و صداقت کی سربلندی دین خدا کی حفاظت اور مودت آل محمد میں ہر طرح کی صعوبتیں برداشت کیں۔ ہم صحابی رسول حضرت ابوذر غفاری کے پیروکار ہیں جنہیں ربذہ کے صحراء میں جلا وطن کیا گیا ہم میثم تمار کے وارث ہیں جنہیں عشق اہل بیت علیہم السلام کے جرم میں سولی پہ چڑھایا گیا۔







