اہم ترین خبریںلبنان

لبنان کی ترقی کا ضامن، پائیدار امن و استحکام ہے، شیخ علی الخطیب

شیعیت نیوز: شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین شیخ علی الخطیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کی بحالی سے تمام مسلمانوں کے دلوں کو خوشی ہوئی ہے اور مسلمانوں کو موجودہ صورت حال سے باہر نکلنے اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور معاملات کی اصلاح کی امید دلائی ہے۔

انہوں نے سعودی اور ایران تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ یقیناً ان تعلقات کا براہ راست لبنان پر بھی اثر ہو گا۔ لبنان، عرب اور ملت اسلامیہ کی طرح تقسیم، نفرت انگیزی اور فرقہ واریت کا شکار ہے، جو کہ لبنانی عوام کی بدقسمتی کا سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ پر صہیونی جارحیت، مزاحمتی فورسز کا میزائلوں سے جواب

شیخ علی الخطیب نے تاکید کی کہ شہری ہونے کی حیثیت سے حقوق کے معاملے میں تمام لبنانی برابر ہیں۔ لبنان کی ترقی کا ضامن، پائیدار امن و استحکام ہے۔

شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین نے یوم ارض کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم ارض کے موقع پر اس مقدس سرزمین کے مالکان کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی سرزمین پر قابضین کے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کیا اور ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ناجائز قبضے سے فلسطین کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

شیخ علی الخطیب نے آخر میں کہا کہ ہم فلسطینی مزاحمت کاروں اور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ فلسطین پر ڈٹے رہیں، قابضین کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں، فلسطین اور القدس کی فتح اور آزادی تک غاصب صہیونیوں کے ناپاک مقاصد کو ناکام بناتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button