کراچی میں شبِ دعا و مجلسِ عزا کا انعقاد، مومنین کی بڑی تعداد کی شرکت

15 مارچ, 2026 12:10

شیعیت نیوز: کراچی میں مجلس وحدت مسلمین جعفر طیار یونٹ ضلع ملیر کے زیر اہتمام اور اہلِ خانہ جناب سرفراز حسین کے زیر انتظام ماہِ مبارک رمضان میں قربِ خداوندی کے حصول کے لیے شبِ دعا و مجلسِ عزا سروے نمبر 640 نزد امامیہ مسجد و امام بارگاہ ایف ساؤتھ ملیر میں منعقد ہوئی۔

جس میں تلاوتِ دعائے کمیل کی سعادت قاری سیّد عباس رضا نقوی نے حاصل کی جبکہ مولانا اشعر علی زیدی صاحب نے فضائل و مصائب مولا امیرالمؤمنین علیہ السلام بیان کیے۔ لشکرِ اسلام کی کامیابی، نظامِ کفر و نفاق کی نابودی، رہبرِ شہیدِ اسلام امام علی خامنہ ای رحمۃ اللّٰہ علیہ کی بلندیٔ درجات اور نومنتخب ولی امر مسلمینِ جہان امام مجتبیٰ خامنہ ای حفظہ اللّٰہ کی صحت و سلامتی کی خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : لائیو انٹرویو کے دوران امریکی وزیرِ خزانہ کو اچانک طلب، صدر ٹرمپ کی فوری کال

مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ مجلسِ عزا کے اختتام پر شرکاء کے لیے سحری کا بھی اہتمام کیا گیا۔

1:59 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔