مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصیٰ پر صہیونی جارحیت، مزاحمتی فورسز کا میزائلوں سے جواب

شیعیت نیوز: غزہ کی پٹی پر صہیونی حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے عسقلان شہر کو اپنے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے عسقلان شہر پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

مزاحمتی قوتوں کا یہ حملہ گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے شمال، جنوب اور مرکز کے علاقوں پر صہیونی قابض حکومت کے فضائی اور توپ خانے کے حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ کے علاقوں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا جبکہ تحریک مزاحمت کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے ان طیاروں کا مقابلہ کیا اور جواب میں تحریک مزاحمت نے صیہونی آبادی کے علاقوں پر راکٹ اور میزائل برسائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ ، سیکڑوں زخمی، 400 گرفتار

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ کے علاقوں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا اور تحریک مزاحمت کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جبکہ تحریک مزاحمت کے اینٹی ائیرکرافٹ یونٹ نے ان طیاروں کا مقابلہ کیا ۔

صیہونی حکومت کے توپ خانے نے بھی غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ کے شمال مغرب میں ایک ٹاور اور غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے الفخاری علاقے میں تحریک مزاحمت کے ایک ٹھکانے اور اسی طرح غزہ میں ہی دیرالبلح کے مشرق میں تحریک مزاحمت کے ایک مرکز پر گولہ باری کی۔

تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی حکومت کا حملہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے باشندوں کے لیے ہماری حمایت کو روکنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم غزہ اور پورے فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع اور حفاظت کے لیے تلوار اور ڈھال بن کر تیار رہے گی اور اسرائیلی حملے ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

گذشتہ رات حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اعلان کیا تھا کہ مسجد الاقصیٰ پر حملہ سنگین جرم ہے جس کےسخت نتائج برآمد ہوں گے۔ تمام فلسطینی، عرب اور اسلامی ممالک کو اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو پورا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے تمام فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ کی مدد کے لیے بلاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button