مشرق وسطی

شام کے حوالے سے 4 فریقی اجلاس آج اور کل منعقد ہوگا، مولود چاووش اوغلو

شیعیت نیوز: امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے خبر دی ہے کہ ایران، شام، ترکی اور روس کے درمیان آج اور کل چار فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔

انہوں نے جمعرات کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے دورہ ترکی کی بھی خبر دی۔ مولود چاووش اوغلو نے اعلان کیا کہ ایران، شام، ترکی اور روس کے وزرائے خارجہ کے نمائندگان کی سطح کا اجلاس آج اور کل دو روز کے لئے منعقد ہو رہا ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ مولود چاووش اوغلو عالمی ماحولیاتی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے نیویارک میں واقع اپنے ترک ہاوس سے ایک پریس کانفرنس کی۔

اس پریس کانفرنس میں ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران، ترکی، شام اور روس کے خارجہ نمائندوں کا اجلاس آج سے دو روز کے لئے منعقد ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ روسی وزیر خارجہ رواں ماہ 6 اور 7 اپریل کو ترکی کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دمشق میں المزہ کے علاقے میں کار بم دھماکہ

انہوں نے مزید کہا کہ سرگئی لاروف اپنے دورہ ترکی کے دوران دو طرفہ تعلقات، غلہ رسانی اور اس معاہدے میں 4 ماہ کی توسیع کے بارے میں مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے غلہ رسانی کے اس معاہدے کو دو ماہ کے لئے نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

نیوز رپورٹس کے مطابق، طے یہ ہے کہ دونوں آفیشلز لیبیاء اور خطے کے دیگر مسائل بارے مشاورت کریں گے۔

اس کے بعد چاووش اوغلو نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ابتدائی طور پر روس کی کوششوں سے شام کے ساتھ تعلقات کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور پھر اس سلسلے میں ایران نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

دوسری جانب نیوز ذرائع نے رپورٹ دی کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 6 اور 7 اپریل کو ترکی جائیں گے۔

ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، سرگئی لاروف کے اس دورے کے دوران یوکرائن جنگ، شامی صورت حال، تجارتی و توانائی مسائل اور ماسکو و انقرہ کے دو طرفہ تعلقات جیسے موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button