اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا غاصب صہیونیوں کو انتباہ

شیعیت نیوز: اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مغربی کنارے، بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ میں صہیونی دشمنوں کی جانب سے جارحیت کے نتائج کے بارے میں غاصب صہیونیوں کو خبردار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صہیونی دشمن کی جارحیت اور مسجد الاقصیٰ پر حملہ کے نتائج کے بارے میں، یہودیوں کو خبردار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے دوحہ میں میڈیا کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم بیت المقدس اور مغربی کنارے میں غاصب صہیونیوں کی جارحیت، فلسطینیوں کے قتل عام اور مسجد الاقصیٰ پر مسلسل حملوں کے نتائج سے، غاصب اسرائیل کو سختی سے خبردار کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم اور تاریخی مرحلے سے گزر رہے ہیں جس میں فلسطینیوں کی آزادی کے منصوبے کو آگے بڑھانے اور صہیونی حکومت کے ناپاک منصوبوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک واضح نقطۂ نظر کا تصور کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی وزیر داخلہ بن گویر کا صیہونیوں سے مسجد اقصیٰ پر حملہ کا مطالبہ

دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی اس بارے میں کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر صیہونی جارحیت سے حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں بنابریں صیہونی جارحیت کے مقابلے کے لئے تمام آپشن کھلے ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطینی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا پھر فلسطینیوں کی ایک تعداد کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

حال ہی میں غاصب صیہونیوں نے مسجد الاقصی کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مختلف گروہوں نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت کی جانب سے صیہونی حکومت کی جارحیت کا براہ راست جواب دیا جائے گا اور جوابی اقدام کرنے سے کوئی گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button