مقبوضہ فلسطین

صیہونی وزیر داخلہ بن گویر کا صیہونیوں سے مسجد اقصیٰ پر حملہ کا مطالبہ

شیعیت نیوز: تل ابیب حکومت کے وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے گذشتہ شب صیہونیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بدھ کے روز یہودیوں کی عید کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتمار بن گویر نے ان نفرت انگیز خیالات کا اظہار ایک صیہونی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ صیہونی نجی چینل کے میزبان کے جواب میں اسرائیلی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ایک بار پھر یہودیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بدھ کے روز اپنی عید کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیں۔

اس صیہونی وزیر نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ صیہونیوں کے لئے اہم ترین جگہ ہے، اس حکومت میں یہودیوں کے بھی حقوق ہیں، اس لئے انہیں بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف قومی نظریات سے انحراف بڑا جرم ہے، بانی پاکستان نے مسئلہ فلسطین پر ہماری پوزیشن کو واضح کر دیا تھا،ناصرعباس شیرازی

ایتمار بن گویر نے کہا کہ جب بھی مسجد اقصیٰ کھلے گی اور اس میں داخلے کی سہولت میسر ہوگی، یہودی بدھ کے روز بلکہ جب ان کا دل چاہے، اس میں داخل ہوسکتے ہیں۔

اینکر نے مذکورہ وزیر سے پوچھا کہ آپ کب مسجد اقصیٰ جائیں گے۔؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں بدھ کو مسجد اقصیٰ نہیں جاوں گا۔

ایتمار بن گویر نے مزید کہا کہ اس وزارت کا وقت ختم ہوچکا ہے، جو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے حوالے سے عربوں اور یہودیوں میں فرق کی قائل کی تھی۔ یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں جانے سے کیوں منع کیا جائے۔؟

واضح رہے کہ اس انتہا پسند وزیر نے 3 جنوری کو بھی اسرائیلی فورسز کی سرپرستی اور کچھ صیہونیوں کی ہمراہی میں مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا تھا۔

قبل ازیں مصر اور اقوام متحدہ صیہونی حکومت کو ایتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر حملے کے حوالے سے خبردار کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button