انجمن حسینیہ پاراچنار کے زیراہتمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کا اجلاس

03 اپریل, 2023 00:02

شیعیت نیوز: پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ میں انجمن حسینیہ کے سیکرٹری عنایت علی طوری کے زیر نگرانی پاراچنار کے فعال سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی، جس میں اراکین انجمن حسینیہ، صدر تحریک حسینی مولانا سید تجمیل حسین سمیت درجنوں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ضرورت مندوں کی مدد کے وقت حادثات سے بچنے کیلئے آسان انداز اختیار کیا جائے، علامہ شبیر میثمی

اس اجلاس کا مقصد نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی پہلوؤں سے آگاہی اور منشیات کے خلاف اپنی زمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔ شرکاء اجلاس نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

10:07 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔