اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دفتر خارجہ جواب دے! گرین پاسپورٹ پر پاکستانی شہری اسرائیل کیسے پہنچا؟ شیریں مزاری

پاکستان نے اپنی پالیسی بدلی، نہ ہی اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کی ہے، لیکن ایک پاکستانی یہودی شہری کے انفرادی قدم پر تحریک انصاف نے پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنماء شیریں مزاری نے استفسار کیا ہے کہ گرین پاسپورٹ پر پاکستانی شہری اسرائیل کیسے پہنچ گیا۔؟ اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ بتائے کہ ایک پاکستانی کیسے اسرائیل مال برآمد کر رہا ہے؟ اس معاملے پر امریکن جیوش کانگریس کے بیان کی کیا وضاحت ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ بتائے کہ وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں اسرائیلی لابسٹس سے ملاقات کیوں کی۔؟

یہ بھی پڑھیں: جن لوگوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے سرگرم ہیں انکے خلاف غداری کامقدمہ درج کیا جائے،علامہ صادق جعفری

پاکستان نے اپنی پالیسی بدلی، نہ ہی اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کی ہے، لیکن ایک پاکستانی یہودی شہری کے انفرادی قدم پر تحریک انصاف نے پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ بابر اعوان نے اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کروا دی، دفتر خارجہ اور وزارتِ تجارت نے واضح تردید کی، لیکن شیریں مزاری نے سوال داغ دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستانی شہری اسرائیل کیسے پہنچ گیا؟ لیکن شیریں مزاری بھول گئیں کہ فیشل بن خالد کو 2019ء میں عمران خان کی حکومت نے اسرائیل جانے کے لیے خصوصی پاسپورٹ جاری کیا تھا۔ اسی دور میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی اسما حدید اسرائیل کے حق میں تقریر کرچکی تھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button