جن لوگوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے سرگرم ہیں انکے خلاف غداری کامقدمہ درج کیا جائے،علامہ صادق جعفری

02 اپریل, 2023 20:48

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ہاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے تحریک آزادی القدس کی جانب سے تاریخ پاکستان میں پہلی بار پاکستان سے غاصب صہیونی ریاست تک اشیائے خوردونوش کی تجارت اور پاکستان اسرائیلی تجارتی معاہدہ کے خلاف کراچی پریس کلب پرمنعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیل سے کسی قسم کی تعلقات آئین پاکستان اور ملک سے بغاوت ہوگا ۔جن لوگوں نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے سرگرم ہیں انکے خلاف غداری کامقدمہ درج کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا سرکاری اعلان کرے او ر ملک بھر میں اسرائیل کے سلیپر سیل کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کو ڈوب کر مرجانا چاہے دس کلو آٹے کیلئے لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہے اور اسرئیل کو کھانے کی اشیاء فراہم کررہے ہیں، جن کے دل میں ذرہ برابر اسلام کی محبت ہو وہ کبھی قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،چند ملک دشمن عناصر کو آئین پاکستان اور اعلی عدلیہ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ تاجر دیال سنگھ کے بے دردی سے قتل ہونے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، رہنما ایم ڈبلیوایم شبیر ساجدی

انہوں نے مزید کہا کہ مکتب تشیع دفاع اسلام کے ساتھ ساتھ آئین پاکستان کی حفاظت کیلئے ہمیشہ میدان عمل ہے اور رہیںگے،جولوگ دوسروں کو اسرائیل کا ایجنٹ کہتے تھے آج اپنی ہی حکومت میں اسرائیل کے ساتھ رابطوں تعلقات اور ملاقاتوں پر انہیں سانپ سونگھا ہوا ہے۔ نا اہل حکومت سن لے پاکستانی عوام کسی قسم کے آئینی بحران اور اعلیٰ عدلیہ کی توہین کو قبول نہیں کرے گی۔

11:19 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔