سعودی عرب

مدینہ منورہ، روضہ رسول ؐکے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

شیعیت نیوز: مسجد نبویﷺ میں روضئہ مبارک کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق صدارت عامہ برائے امور مسجد الحرام و مسجد نبویؐ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں روضئہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا۔ یہ نیا حصار خالص تانبے سے بنا ہے جو 87 میٹر لمبا اور 1 میٹر اونچا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ نیا حصار الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے کے حصوں پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولﷺ پرحاضری دی تھی اور نوافل ادا کیے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اس ملک میں ہر ایک کی کوششوں سے زائرین کی تعداد سال بہ سال دگنی ہوتی ہے اور اس کا تحفہ ملک کے تمام لوگوں کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن نے قرآن کریم کی اہانت میں ملوث ممالک کی مصنوعات پر پابندی لگا دی

دوسری جانب سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر وبا سے متاثرہ دو افریقی ریاستوں جینیا اور تنزانیہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق افریقی ممالک جینیا اور تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی وبا کے باعث سعودی حکام نے اپنے شہریوں کو دونوں ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری دونوں ممالک میں وبا پر قابو پانے تک وہاں کا سفر نہ کریں جب کہ ان دونوں ممالک میں پہلے سے موجود سعودی شہریوں کو مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری طرف عمان نے بھی اپنے شہریوں کو جینیا اور تنزانیہ کا سفر کرنے سے فوری طور پر روک دیا۔ جینیا میں ماربرگ وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ گزشتہ ہفتے تنزانیہ میں ماربرگ وائرس سے پانچ اموات کی تصدیق ہوئی۔

ماربرگ وائرس کی علامات میں تیز بخار، خون بہنا اور اعضاء کا خراب ہونا شامل ہے۔ یہ وائرس ایبولا وائرس سے ملتا جلتا ہے جو افریقہ میں شروع ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button