یمن

یمن نے قرآن کریم کی اہانت میں ملوث ممالک کی مصنوعات پر پابندی لگا دی

شیعیت نیوز: آج ایک کارروائی کے دوران یمن کی اعلیٰ سیاسی شوریٰ نے قرآن مجید کی اہانت کرنے والے ممالک کی اشیاء درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمن کی سپریم پولیٹکل کونسل نے صنعاء حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ان ممالک کی مصنوعات کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی جائے، جو قرآن حکیم کی توہین میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین ہمیشہ کے لیے عرب ملک رہے گا، لبنانی حزب اللہ

شوریٰ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مہدی المشاط کی صدارت میں یمن کی پولیٹیکل کونسل قرآن کی مسلسل توہین اور حال ہی میں ڈنمارک میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کی اعلیٰ سیاسی شوریٰ نے قومی نجات حکومت کو حکم دیا ہے کہ ملک میں قرآن مجید کی اہانت کرنے والے ممالک کی مصنوعات کی درآمد کو روکے اور اس سلسلے میں مناسب قانون سازی کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ملیکة العرب‘ ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری ؑ نے خواتین میں سب سے پہلے تصدیق رسالت کرکے ایک دانشمند خاتون ہونے کا ثبوت دیا،علامہ ساجد نقوی

واضح رہے کہ حال ہی میں ڈنمارک میں انتہاء پسند گروہ کے ارکان نے کوپن ہیگن میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک اور ترکی کے پرچم کو نذر آتش کیا۔ یہ انتہاء پسند گروہ Patriots Live کے نام سے بدنام ہے۔

اس مذموم حرکت کے بعد مذکورہ گروہ نے اپنے فیس بک اکاونٹ سے اس نفرت انگیز کارروائی کی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کارروائی کے مرتکب افراد کے ہاتھوں میں اسلام مخالف چارٹس بھی موجود تھے اور وہ دین مبین اسلام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ترکی کا پرچم بھی نذر آتش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button