مقبوضہ فلسطین

نابلس میں جھڑپیں، فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی فوج کو عقب نشینی پر مجبور کردیا

شیعیت نیوز: غاصب صہیونی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس کے مشرقی علاقوں میں حملہ کردیا۔ فلسطینی مجاہدین نے صہیونی حملہ آوروں کا مقابلہ کرکے عقب نشینی پر مجبور کردیا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مغربی کنارے پر واقع شہر نابلس میں فسلطینی شہریوں پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ فلسطینی مقاومتی محاذ کے جوانوں نے صہیونی حملہ آوروں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں صہیونی فورسز عقب نشینی پر مجبور ہوگئیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک گھر کو محاصرے میں لینے کے بعد اس میں موجود 16 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ غاصب فورسز کے حملے کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے فوجی کاڑیوں پر حملہ کیا اور عقب نشینی پر مجبور کیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے بھی خبر دی ہے کہ صہیونی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں حملوں کے دوران چھے فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

دراین اثناء رام اللہ کے شمال مغربی شہر بیت ریما سے بھی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کے حملے اس وقت ہورہے ہیں جب صہیونی آباد کار غاصب سیکورٹی فورسز کی حمایت کے تحت مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو اور صدر بائیڈن کے درمیان درپیش بحران پر زبانی جنگ شدت اختیار کرگئی

دوسری جانب غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے عقبہ جبر کیمپ میں فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی ہے۔

ایران پریس کے مطابق صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم چھے فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو کو صیہونی فوجیوں نے اغوا کرلیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجیوں نے عقبہ جبر پر حملے کے دوران فلسطینیوں کے گھروں اور مکانات بھی فائرنگ کی اور زہریلی گیس کے گولے بھی داغے۔

اریحااسپتال کے سربراہ ناصر عنانی نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک بچے سمیت چار افراد کو جنگی گولیاں لگی ہیں جبکہ متعدد افراد پلاسٹک چڑھی دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button