سعودی عرب

سعودی ولیعہد بن سلمان نے کی تہران ریاض سمجھوتے میں چین کے کردار کی قدردانی

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان نے تہران ریاض سمجھوتے کے حصول میں چین کے کردار کی قدردانی کی ہے۔

نیوز ایجنسی واس کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ، تہران ریاض تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے میں بیجنگ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی نے اس سے پہلے خبر دی تھی کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت اور رمضان المبارک کے دوران ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اس سال عالمی یوم القدس 23 رمضان کو منایا جائے گا، جنرل شریف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات بحال اور دو ماہ کے اندر اندر سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق جب کہ 29 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل اسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسافر بس مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو لے کر ابھا شہر سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں زیادہ تر غیر ملکی اقامہ ہولڈر سوار تھے، بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد عسیر کے درہ شعار کو بند کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button