اہم ترین خبریںایران

اس سال عالمی یوم القدس 23 رمضان کو منایا جائے گا، جنرل شریف

شیعیت نیوز: مرکز انتفاضہ و قدس کے سربراہ جنرل شریف نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن عید ہونے کا قوی احتمال ہونے کی وجہ سے اس سال عالمی یوم القدس 23 رمضان المبارک کو منایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، مرکز انتفاضہ و قدس کے سربراہ نے کرمان شہر میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کی رحلت کے بعد انقلاب اسلامی کا پرچم رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے مضبوط ہاتھوں میں منتقل ہوا اور آج اسلامی نظام پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اندرونی شکست و ریخت کا شکار ہوگیا ہے، نائب سربراہ حزب اللہ

جنرل شریف نے شہید قاسم سلیمانی کو امام خمینی کی راہ کے نمایاں ترین سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے القدس کی آزادی کا خواب پورا کرنے اور فلسطینی عوام کو غاصب صہیونی حکومت کے چنگل سے رہائی دلانے کے لئے اپنی جان قربان کردی۔

تکفیری عناصر اور داعش کا فتنہ ختم کرنے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ شہید سلیمانی کے بارے میں رہبر معظم نے فرمایا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر مقاومت کی پہچان ہیں اور قبلہ اول کی آزادی اور مظلومین کے دفاع کا قابل تقلید نمونہ ہیں۔

مرکز انتفاضہ و قدس کے سربراہ نے مزید کہا کہ جمعہ کے روز عید الفطر ہونے کے احتمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اندرون ملک اور بیرون ملک مختلف اداروں اور شخصیات سے مشورے کے بعد 23 رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جنرل شریف نے کہا کہ مسلمان ممالک پر تسلط اور ان کے قدرتی ذخائر پر قبضے کے لئے فلسطین میں غاصب صہیونیوں کو آباد کیا گیا۔ اس سال یوم القدس کے مخصوص شعار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ القدس اور فلسطین کے حوالے سے فعال افراد سے مشورے کے بعد یوم القدس کے شعار اور مخصوص نعرے کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button