حملہ کیا تو جوابی حملہ کریں گے، ابوعلی العسکری کا امریکہ کو انتباہ
شیعیت نیوز: حزب اللہ عراق کے ترجمان ابوعلی العسکری نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ہمارے مجاہدوں اور اڈوں پر حملہ کیا تو ہم بھی ڈائریکٹ علاقے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق کے ترجمان ابوعلی العسکری نے شام میں مزاحمتی فورسز کو دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ہمارے جوانوں اور اڈوں پر حملہ کرنے کی حماقت کی تو ہم علاقے میں موجود اس کے اہداف کو ڈائریکٹ نشانہ بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک جیسے برکتوں بھرے مہینے میں شدید مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی
ابوعلی العسکری نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ عراق کا شام میں ہونے والے امریکی فوج کے اڈے پر حملے میں کوئی کردار نہیں ہے اور ان کے اڈوں کو نشانہ بھی نہیں بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کی رات کو شام کے تیل کی دولت سے مالا مال دیرالزور کے علاقوں کونیکو اور العمر آئل فیلڈ میں قائم امریکی دہشت گرد افواج کے فوجی اڈوں پر راکٹ حملے ہوئے تھے جس میں رپورٹ کے مطابق 20 سے زیادہ راکٹ فائر کئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے مقابلے میں ہماری دفاعی طاقت ختم ہو چکی ہے، مائیکل میککال
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک امریکی فوجی زخمی ہونے کی خبر ہے۔امریکی فوجی ذرائع اس بات کا دعوی کر رہے ہیں کہ شمالی شام میں اس کے اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں دو ڈرون کو اس ائیرڈیفنس نظام نے مار گرایا تھا۔







