ایران کے مقابلے میں ہماری دفاعی طاقت ختم ہو چکی ہے، مائیکل میککال

25 مارچ, 2023 19:08

شیعیت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کے ایک سینیئر رکن مائیکل میککال نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، ایران کے مقابلے میں اپنی دفاعی طاقت کھو بیٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام میں امریکہ کے غیرقانونی فوجی اڈوں پر ہونے والے حالیہ راکٹ و ڈرون حملوں سے متعلق جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ سینیٹر مائیکل میککال نے اس حوالے سے ایران کے خلاف الزام تراشی کی اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں شام کے شمالی علاقے میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت اور ان حملوں سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

مائیکل میککال کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف ہماری دفاعی طاقت اب ختم ہو چکی ہے وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب جوہری ہتھیاروں تک دسترسی کے لئے ’’ایران کو صرف چند ہفتوں کا وقت ہی درکار ہے!‘‘

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں امریکی سینیٹر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایران کے خلاف اپنی دفاعی طاقت کو ہر صورت بحال کرنا ہو گا ورنہ ہمیں مزید تباہ کن نتائج کا منتظر رہنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ بالٹک میں روسی فوج کی اسٹریٹیجک مشقیں

دوسری جانب امریکی ریاست پنسیلوانیا کی ایک چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ یا زخمی ہو گئے۔

این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسیلوانیا کی ایک چاکلیٹ فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق جمعے کی شام شدید دھماکہ ہوا اور اس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

نیویارک ٹائمز نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ویسٹ ریڈنگ کے برک کاؤنٹی، میں واقع آر ایم پالمر کمپنی کی چاکلیٹ فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ لگنے سے فیکٹری کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل نے ویسٹ ریڈنگ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں دو افراد ہلاک اور 9 دیگر لاپتہ ہیں۔

ابھی تک واقعے کی صحیح وجہ سامنے نہیں آ پائی ہے تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ممکنہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

4:40 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top