ایک لاکھ فلسطینی مسلمانوں کی مسجد اقصیٰ میں رمضان کی پہلی نماز جمعہ

25 مارچ, 2023 11:21

شیعیت نیوز: فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت پر عائد تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کو روندتے ہوئے کل جمعہ اور شام کو عشا اور تراویح کی نمازوں میں لاکھوں کی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔

بیت المقدس میں اردن کے زیرانتظام اوقاف و مذہبی امور کے مطابق  جمعہ کی شام اسرائیلی پابندیوں کو روندتے ہوئے ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے اس موقعے پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکا جا رہا تھا۔

بعد ازاں اسرائیلی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں عشا اور تراویح کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکالنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی تعداد دیکھ کر بوکھلا گیا، شیخ عکرمہ صبری

فلسطینی مسلمانوں کی بڑی تعداد مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں سے آئی۔ نمازیوں کی آمد جمعہ کی صبح شروع ہوگئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں۔

کل جمعہ کو صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے جب دوسری طرف فلسطینی شہری رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز کی تیاری کررہے تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسزکی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے جمعہ کو علی الصبح  مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اس دوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

اسرائیلی فوج کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔

اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے۔

 

6:21 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top