حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر تماشائی بنے کے بجائے اقدامات کریں،ناصرشیرازی
شیعہ عزادار محمد اسلم خان بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہید کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار اور شہید کی مغفرت کی دعا کی ہے

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ یونیورسٹی کی حدود نواب اڈہ میں ایک اور شیعہ عزادار محمد اسلم خان بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہید کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار اور شہید کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے کسی حصے سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوسکی
انہوں اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے رہائشی اہل تشیع آبادی کو نشانہ بناکر وہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے، آئے روز کسی نا کسی شیعہ شہری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کئی ایک واقعات کے گواہ اور سی سی ٹی وی فٹیج بھی موجود ہیں لیکن مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔
یہ بھی پڑھیں: جو ریاست ملک وقوم کے وقار کو مقدم سمجھتی ہے وہ کسی بیرونی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لاتی،علامہ شبیرمیثمی
انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں روز بروزبڑھتی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شیعہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا جائے، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔