دنیا

روسی صدرولادیمیرپوتین نے برطانیہ کو متنبہ کردیا

شیعیت نیوز: روسی صدرولادیمیرپوتین نے یوکرین کے لئے غیر افزودہ یورینیم کے حامل اسلحے سے لیس ٹینک یوکرین کو ارسال کرنے کے برطانیہ کے منصوبے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ماسکو اس کا مناسب جواب دے گا

روسی صدرولادیمیرپوتین نے ماسکو میں چین کے صدر شی جن پینگ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اگر برطانیہ نے ایسا کیا تو روس اس کا مناسب جواب دے گا خاص طور پر اس لئے بھی کہ مغربی ممالک ایٹمی اجزا والے اسلحوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔

روسی وزیردفاع سرگئی شویگو نے بھی اس بارے میں کہا کہ غیر افزودہ یورینیم کے حامل اسلحے سے لیس ٹینک یوکرین کو فراہم کرنے پر مبنی برطانیہ کے فیصلے نے ماسکو اور مغرب کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کے خطرے کو قریب کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودیہ کے درمیان تعلقات کی بحالی علاقائی پائيداری میں مددگار ہوگی، بوریل

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی اس سے پہلے خبردار کیا تھا کہ مغرب یوکرین کے بارے میں وہی سیناریو انجام دے رہا ہے جو اس نے یوگسلاویہ کے بارے میں انجام دیا تھا.

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر افزودہ یورینیم والے ہتھیاروں کے استعمال سے کینسر کے پھیلاؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا ۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیرجنگ انابل گلڈی نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ چیلنجر دو ٹینکوں کے کچھ ہتھیار جنھیں لندن یوکرین کے لئے ارسال کرنے والا ہے غیر افزودہ یورینیم سے لیس ہیں ۔

برطانوی وزیرجنگ کا کہنا تھا کہ غیر افزودہ یورینیم آسانی کے ساتھ ٹینکوں اور بکتربندگاڑیوں میں سرایت کرسکتے ہیں اس کے علاوہ ان ہتھیاروں کے استعمال سے پھیلنے والے گرد وغبار انسانوں کی سلامتی خاص طورپر انسانوں کے پھیپھڑوں اور دیگر اعضائے رئیسہ پر تباہ کن اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button