مقبوضہ فلسطین

جبل مکبر میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، ایک زخمی چار گرفتار

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے آج شام مقبوضہ بیت المقدس شہر سے 4 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، جو شہر کے جنوب مشرق میں واقع جبل مکبر قصبے اور جنوب میں صور باھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد گرفتارکیے گئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں جبل المکبر قصبے میں نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شہریوں کے ایک گروپ پر حملہ اور بدسلوکی کے بعد پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

یروشلم سے فلسطینی کارکنوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، انہیں رائفل کے بٹوں سے پیٹا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوان محمد رائد عبدو، محمود وسام عویصات اور رامی ولید اسد کو جبل المکبر قصبے سے گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : جارح سعودی اتحاد کا شہر شدا میں ایک اور حملہ، دو یمنی شہری شہید

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے پرانے شہر میں ابراہیم ابو سنینا نامی نوجوان پر حملہ کر کے اسے چہرے پر زخمی کر دیا۔ مہدی ابو حمید نامی نوجوان کو یروشلم کے جنوب میں واقع قصبے صور باھرسے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کی شام فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک فلسطینی راکٹ غزہ سے ملحقہ ایک یہودی بستی کے قریب گرا۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ ملحقہ بستیوں کی طرف داغا گیا تھا۔ کہ یہ راکٹ کھلے علاقے میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عبرانی چینل ’’کے اے این‘‘ نے تصدیق کی ہے کہ انتباہی سائرن کی آواز کے بعد غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں میں آئرن ڈوم کو فعال نہیں کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایک میزائل غزہ سے داغا گیا جو شعار ہنگیف کے ایک کھلے علاقے میں گرا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button