اہم ترین خبریںیمن

جارح سعودی اتحاد کا شہر شدا میں ایک اور حملہ، دو یمنی شہری شہید

شیعیت نیوز: یمن کے سرحدی علاقہ شہر شدا پر جارح سعودی اتحاد کے توپ خانے کے حملے کے نتیجے میں دو یمنی شہری شہید ہو گئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے سرحدی شہر شدا پر گولہ باری کی ہے جس میں کم سے دو عام شہری شہید ہوگئے۔ ان دونوں شہداء کو رازح ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

اس یمنی چینل نے ’’الحجلہ‘‘ علاقے پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا بھی اعلان کیا اور اس بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق دو روز قبل شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقوں کو سعودی فوج کی جانب سے راکٹ حملوں اور گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے دوران ایک یمنی شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کی کامیابی نے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے کردار کو چیلنج کر دیا

دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کرنے والے یمنی مرکز کا کہنا ہے کہ پچھلے چند گھنٹے کے دوران جارح سعودی اتحاد نے چھیاسی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمن کے خلاف سعودی عرب کی فوجی جارحیت کا آغاز 2014 میں ہوا تھا اور اس عرصے کے دوران تنازعات کے براہ راست نتیجے میں یا جنگ کے بالواسطہ اثرات کی وجہ سے لاکھوں افراد ہلاک یا زخمی اور بیمار ہو گئے تھے، جن میں پینے کا غیر صحت بخش پانی، بیماریاں پھیلنا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دوسرے ملکوں کے ساتھ ملکر مارچ دوہزار پندرہ میں یمن کے خلاف جارحیت اور اس ہمسایہ ملک کے محاصرے کا آغاز کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو جارح سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے دیگر بچے زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button