اسرائیل میں حالات خراب، ایہود باراک کی بغاوت اور سول نافرمانی کی اپیل

17 مارچ, 2023 18:17

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے نیتن یاہو کی کابینہ کی طرف سے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے منصوبے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں آباد کاروں سے بغاوت اور سول نافرمانی کی اپیل کی ہے۔

صیہونی حکومت کی تاریخ کی انتہا پسند ترین کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی، مقبوضہ فلسطین میں اس حوالے سے کشمکش اور اندرونی تنازعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی: ایئرپورٹس کے ملازمین کی وسیع ہڑتال، 680 پرواز منسوخ

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین میں سول نافرمانی کی کال دی اور تمام آباد کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کی مخالفت میں بغاوت اور سول نافرمانی کی شروعات کر دیں۔

ایہود باراک نے انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ، وزیر جنگ اور صیہونی حکومت کے پولیس چیف سے بھی کہا کہ وہ نیتن یاہو کی طرف سے عدالتی نظام میں مجوزہ تبدیلیوں اور ان کی کابینہ کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو روکیں۔

مقبوضہ فلسطین کے اندر کابینہ کے خلاف مظاہرے اور احتجاجی تحریکیں اپنے 10ویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں سیرت معصومین علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے،علامہ باقر زیدی

عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلیوں کے یہ مظاہرے عدالتی تبدیلی کے خلاف جاری ہیں جس کی نیتن یاہو کی سربراہی میں دائیں بازو کے نئے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​اسرائیل کے ایسے موڑ پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے واپسی ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم ایک گہرے اور انتہائی خطرناک داخلی بحران کا سامنا کر رہے ہیں جس سے تمام اسرائیلیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

8:27 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔