سعودی عرب

تنازعات کے حل پر ایران کے ساتھ اتفاق کیا ہے، سعودی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ ملکوں کی خودمختاری کے احترام، اچھی ہمسائیگی اور تنازعات کے حل پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ریاض اور تہران ملکوں کی خودمختاری اور اچھی ہمسائیگی جیسے مسائل پر ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

بن فرحان نے موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 49ویں اجلاس میں اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کے کئی دور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا باعث بنے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر خلیج فارس کے بجائے ایک جعلی نام استعمال کیا اور کہا کہ خلیج عرب میں استحکام کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لیے، ہم ایران کے ساتھ معاہدے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

سعودی عرب نے پرامن طریقوں سے تنازعات کے حل پر بات چیت کرنے کے لیے (ایران کی طرف دوستی کا) ہاتھ بڑھایا اور اعتدال اور بقائے باہمی کی اقدار کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب کے دوہرے معیار پر ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا ردعمل

دوسری جانب سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی کاریں بہہ گئیں اور بجلی منقطع ہو گئی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی کاریں بہہ گئیں، بجلی منقطع ہو گئی اور عوام میں افراتفری مچ گئی۔

اطلاعات ہیں کہ ایک تلخ واقعے میں جازان شہر کے دیہی علاق کی جانب جانے والی ایک کار سیلاب میں بہہ گئی۔ اس کار میں ایک ہی گھر کے 4 بچے اپنے والد کے ساتھ سوار تھے جو اپنی جان دے بیٹھے تاہم ان کے باپ کی جان بچ گئی۔

سعودی عرب کے محکمۂ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ عسیر، جازان، نجران، مکه مکرمه، الباحه اور ریاض میں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ ہے۔

سعودی عرب کے الاخباریه ٹیلی ویژن چینل نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اس علاقے میں پہلی بار رونما نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button