حملے کا خوف، امریکہ کے اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے تعمیر

16 مارچ, 2023 15:52

شیعیت نیوز: امریکہ میں تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات پر اسکولوں میں بُلٹ پروف کمرے بنانا شروع کر دیے گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے ایک اسکول کے کمروں کو بُلٹ پروف کردیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے سے بچوں کی جانوں کو بچانا ہے۔

کلاس کی دیواروں کو اس طرح بُلٹ پروف کیا گیا ہے کہ معمول کے حالات میں وہ وائٹ بورڈ کی طرح لگتی ہیں لیکن حملے کی صورت میں صرف 10 سیکنڈ میں حفاظتی دیوار میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔

الاباما اسکول کے دو کمروں میں تعمیر کی گئی ان بُلٹ پروف دیواروں پر 60 ہزار ڈالر کا خرچہ آیا ہے جس میں مانیٹرنگ کے لیے حساس اور مہنگے کیمرے بھی شامل ہیں۔

امریکہ میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے گزشتپ پانچ برسوں میں ایسے واقعات میں 100 سے زائد طلبا اور اساتذہ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

پانچ سال قبل ہی فروری 2018 میں ریاست فلوریڈا کے اسکول میں 19 سالہ سابق طالب علم نے بیدخل کیے جانے پر غصے میں اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں 17 طلبا اور اساتذہ ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ باہمی سرمایہ کاری کا امکان موجود ہے، سعودی وزیر خزانہ

دوسری جانب امریکی وزیرجنگ کا کہنا ہے کہ نو ملکوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مجموعی طور پر ایک سوپچاس لیئوپارڈ ٹینک یوکرین کو فراہم کریں گے

امریکی وزیرجنگ لوئس آسٹین نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ملکوں نے یوکرین کو لیئو پارڈ ٹینک بھیجنے کا وعدہ کیا ہے ان کے اتحاد کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے اور ان ممالک کی تعداد بڑھ کر اب تک نو ہوچکی ہے۔

امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ دیگر ممالک نے بھی مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دیگر دفاعی سسٹم یوکرین کو ارسال کئے ہیں۔

اس درمیان پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ نے اب تک بتیس ارب ڈالر کی یوکرین کی فوجی مدد کی ہے ۔

ادھر امریکی میڈیا اکسیوس نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے پیرازیٹ ایجاد کرنے والا سسٹم یوکرین کو فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس سے پہلے روس صیہونی حکومت کو یوکرین کی ہر طرح کی فوجی مدد کی بابت خبردار کرچکا ہے۔

11:23 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔