سعودی عرب

ایران کے ساتھ باہمی سرمایہ کاری کا امکان موجود ہے، سعودی وزیر خزانہ

شیعیت نیوز: سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے اور اگر پڑوسی ہمارے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو کسی لڑائی کا جواز ہی باقی نہیں رہتا۔

انہوں نے بدھ کے روز ریاض میں ایک اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ جاری ہونے کے بعد ممکنہ طور پر بہت جلد ایران میں سرمایہ کاری کریں گے۔

سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کے لئے ایران میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے گذشتہ جمعے کو سالوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات میں بحالی کا معاہدہ کیا تھا۔

محمد الجدان نے کہا کہ خطے میں استحکام دنیا اور منطقے کے ممالک کے لئے بہت ضروری ہے۔

ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ہے، اگر ہمسایے ہمارے ساتھ تعاون میں دلچسپی رکھتے ہوں تو کسی تناو کا جواز ہی باقی نہیں رہتا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے صدر کی اسرائیل میں خانہ جنگی پر سخت انتباہ

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ایران میں سرمایہ کاری نہ کریں اور نہ ہی اس بات کی کوئی دلیل ہے کہ ہم تہران کو ریاض میں سرمایہ کے مواقع فراہم نہ کریں۔

سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر تہران دلچسپی رکھتا ہے کہ اس عمل کو طے کرے تو ہم اس سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہمیں باہمی تعاون میں وسعت پر خوشی ہوگی۔

سعودی وزیر خزانہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام، دنیا اور خطے کے ممالک کے لیے بہت ضروری ہے اور ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ہے اور اگر ہمسایہ ممالک تعاون کرنا چاہتے ہیں تو تنازع کا کوئی سوال ہی پیدا نہيں ہوتا۔

الجدان نے کہا کہ ہمارے پاس ایران میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور ایرانیوں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہ دینے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ اس عمل سے گزرنے کے لیے تیار ہیں، تو ہم اس عمل سے گزرنے کے لیے زیادہ تیار ہیں اور ہمیں ان کی ترقی میں حصہ لینے میں خوشی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button