اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مجھے کچھ بھی ہوجائےیا مار دیا جائے قوم نے بدترین غلامی کو کبھی قبول نہیں کرنا، عمران خان کا پیغام

عمران خان نے مزید کہا کہ ایک آدمی اس ملک کے فیصلے کر رہا ہے، آپ نے ان کے فیصلے کبھی تسلیم نہیں کرنے

شیعیت نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا، آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، ہم اپنے پیارے نبیؐ کی امت ہیں، اپنی حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے۔ ممکنہ گرفتاری سے قبل جاری ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس مجھے پکڑنے آگئی ہے، ان کا خیال ہے کہ عمران خان جیل چلا گیا تو قوم سو جائے گی، آپ لوگوں نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے، قوم نے اپنے حقوق کی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاعراہل بیتؑ شہید محسن نقوی قتل کیس، ریکارڈ گم کرنیوالے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

عمران خان نے مزید کہا کہ ایک آدمی اس ملک کے فیصلے کر رہا ہے، آپ نے ان کے فیصلے کبھی تسلیم نہیں کرنے، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، اگر مجھے کچھ ہوتا ہے یا یہ مار دیتے ہیں تو بدترین غلامی کو کبھی قبول نہیں کرنا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button