اہم ترین خبریںپاکستان

شاعراہل بیتؑ شہید محسن نقوی قتل کیس، ریکارڈ گم کرنیوالے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو مقدمہ درج کرنے اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

شیعیت نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ممتازشاعر اہل بیتؑسید محسن نقوی شہید کے 26 سال پرانے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں سی ٹی ڈی نے رپورٹ پیش کی کہ مقدمے کا ریکارڈ گم ہو چکا ہے، ہمارے افسران ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عدالت نے ریکارڈ گم ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم کیس کا ریکارڈ گم ہونا تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی صدرجے ایس او پاکستان راشد نقوی کی حضرت سید محمد علی المعروف پیر راجن شاہ کے دربار پر حاضری

عدالت نے ریکارڈ گم کرنیوالے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو مقدمہ درج کرنے اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ 26 سال قبل لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں پاکستان کے ممتاز شاعر محسن نقوی کو دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ مقدمے کے نامزد ملزم اکرم لاہوری نے بری کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button