مقبوضہ فلسطین

پوری طاقت کے ساتھ غاصب اسرائیل کا مقابلہ کریں گے، انور ابوطہ

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما انور ابوطہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی جرائم کا تسلسل ایک حقیقی جنگ ہے جسے فلسطینی پوری طاقت سے لڑیں گے۔

سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ انور ابوطہ نے کہا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ جہاد اسلامی فلسطین کے لیے سب سے قیمتی چیز فلسطینی عوام کا خون ہے اور یہ کہ صہیونی حکومت کی نابودی تک مزاحمت کی گولیاں صہیونی فوجیوں پر برسائی جاتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : امت اسلامیہ کے اختلافات سے صرف صیہونی حکومت ہی فائدہ اُٹھاتی ہے، حازم قاسم

اسلامی جہاد کے اس عہدیدار انور ابوطہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کا انتفاضہ مختلف شکلوں میں جاری رہے گا اور کوئی بھی سیکورٹی معاہدہ اس میں خلل پیدا نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ بدستور قائم و دائم ہے اور ہماری قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ تل ابیب کے حامی ملکوں کے تمام سیکورٹی اقدامات اور سیاسی موقف اس غاصب حکومت پر مجاہدین کے حملوں کے مقابلے میں اسے حمایت فراہم کرنے کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو پے در پے تکلیف دہ ضربیں لگ رہی ہیں، عبرانی میڈیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجاہدین کے حملے صہیونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے ستونوں کو ہلا کر رکھ دیں گے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما انور ابوطہ نے ریاض-تہران معاہدے کے بارے میں کہا کہ ہم ایسے کسی بھی اتحاد اور معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس سے امت اسلامیہ کے اتحاد کو تقویت ملے اور دشمنوں کے خلاف اس کی طاقت میں اضافہ ہو۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button