دنیا

امریکہ تاریخی زوال سے دوچار ہے، نیکولس مادورو

شیعیت نیوز: وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ امریکہ کی تمام پالیسیاں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں اور یہ ملک زوال کے راستے پر چل پڑا ہے۔

وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبیئن علاقے میں ایک نئی ترقی پسند لہر چل پڑی ہے جس نے تمام امریکی پالیسیوں اور نام نہاد اتحادوں کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ میں جسے واشنگٹن نے ہمیشہ حقارت کی نظر سے دیکھا تھا، بائیں بازو کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں ۔

وینزویئلا کے صدر نے کہا کہ امریکہ اب ایک ایسے تاریخی زوال کے راستے پر چل نکلا ہے جس سے واپسی ناممکن ہے۔ انہوں نے امریکی پالیسیوں کو بھی تنزلی کا شکار قرار دیا۔

نیکولس مادورو نے کہا کہ برازیل میں لولا دا سیلوا اور کولمبیا میں گوستاو پیترو کی حکومت آنے کے بعد کاراکاس نے ان دو ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کیا ہے ۔

انہوں نے سن دو ہزار چوبیس میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دس جنوری سن دو ہزار پچیس کوعوام کا منتخب صدر حلف اٹھائے گا اور اس طرح وینزویلا میں امن اور جمہوریت کا بول بالا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہتھیاروں کے معاہدوں کی معطلی پر نیتن یاہو کا ردعمل

دوسری جانب ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں آنے والے دو زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھتے ہوئے 48 ہزار 448 ہوگئی ہے۔

سوئلو کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلزلوں سے ہونے والی اموات میں 6 ہزار 660 غیر ملکی شہری بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملبے کو ہٹانے کی کارروائیاں سرعت سے جاری ہیں اور ہمارے تمام تر ادارے متاثرہ علاقوں میں بھر پور طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک صوبہ قاہرامان ماراش کے مرکز میں 6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں وسیع علاقہ لرز اٹھا تھا، جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک کے 10 صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button