مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہتھیاروں کے معاہدوں کی معطلی پر نیتن یاہو کا ردعمل

شیعیت نیوز: صہیونی غاصب حکومت کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے غاصب اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدوں کی معطلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تل ابیب اور ابوظہبی کے درمیان ہتھیاروں کے معاہدوں کی معطلی کے ردعمل میں دعویٰ کیا کہ جو کچھ شائع ہوا ہے اس کے برعکس متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام: صوبے حماہ کے مصیاف علاقے پر اسرائیلی جارحیت، تین شامی فوجی زخمی

صہیونی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان تعلقات کی مضبوطی کی وجہ فریقین کے مابین تجارتی معاہدہ ہے جو درنہایت ان کے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی توسیع کا باعث بنے گا۔

خیال رہے کہ صہیونی چینل 7 نے کل اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے صہیونی حکومت کے سخت گیر وزیر سموٹریچ کے مسجد اقصیٰ پر حملے کے رد عمل میں اسرائیل کے ساتھ اسلحے کا معاہدہ فی الحال منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا فرمان جوتے کی نوک پر، نجی اسکول میں غاصب اسرائیل کا پرچم لہرا دیا گیا

صہیونی ٹی وی چینل 12 نے بھی اس بات پر تاکید کی کہ متحدہ عرب امارات کا یہ فیصلہ مقبوضہ علاقوں میں حالیہ واقعات اور نیتن یاہو کی اپنی حکومت کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے ردعمل میں لیا گیا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب ایک مہینے سے بھی کم عرصہ پہلے متحدہ عرب امارات اور صہیونی حکومت نے اسرائیلی ایئر انڈسٹریز کمپنی اور متحدہ عرب امارات کے ’’ایج‘‘ گروپ کے باہمی تعاون سے مشترکہ طور پر تیار کردہ پہلی فوجی ڈرون کشتی کی نقاب کشائی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button