سعودی عرب

سعودی عرب میں چندہ جمع کرنے والے امام مسجد گرفتار

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں غیر قانونی طریقے سے چندہ جمع کرنے والے امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور کی نگران ٹیموں نے ریاض کے مشرقی حصے میں امام مسجد کو نقدی اور دیگر قسم کی عطیات کی درخواست کرنے پر حراست میں لیا ہے۔

امام نے مبینہ طور پر مسجد کے وسائل کا غلط استعمال کیا اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمع شدہ کھانے پینے کی اشیاء کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک عارضی پناہ گاہ تعمیر کی۔

امام پر وزارت کی طرف سے جاری کردہ قواعد کو توڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس میں غیر سرکاری چینلز کے ذریعے نقد یا اور قسم کے عطیات جمع کرنے پر پابندی تھی۔

وزارت کے بیان کے مطابق، نگران ٹیموں نے واقعے کی تفتیش کے بعد کیس کو مجاز حکام کو بھیج دیا گیا۔

علاوہ ازیں وزارت نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مسجد کے ملازمین کے عطیات جمع کرنے کی اطلاع وزارت کے بینیفشری سروسز سینٹر (1933) سے رابطہ کرکے یا مملکت بھر کے مختلف علاقوں میں اس کی شاخوں کو مطلع کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد صنعا ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، وزیر ٹرانسپورٹ

دوسری جانب عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ایران کے بارے عرب لیگ کی ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں ایران سے متعلق مبینہ مسائل پر گفتگو کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے 159ویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس نشست میں سعودی عرب کے علاوہ مصر، متحدہ عرب امارات و بحرین نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری جنرل عرب لیگ احمد ابوالغیط کو بھی اس نشست میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں عرب ای مجلے الشروق کا لکھنا ہے کہ عرب لیگ کی اس ذیلی نشست میں ایران سے متعلق مسائل، ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی ممکنہ بحالی، ایران کے مقابلے اور عرب ممالک میں ایران کی مبینہ مداخلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button