یمن

سعودی اتحاد صنعا ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، وزیر ٹرانسپورٹ

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالوہاب الدرہ کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد صنعا ہوائی اڈے پر ہوائی جہازوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ یمن نے قاہرہ اور بھارت کے لئے پروازوں کی انجام دہی کی راہ میں حائل ہر طرح کی رکاوٹ اور بہانوں کے دور کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور جارح سعودی اتحاد بدستور صنعا ہوائی اڈوں کی پروازوں کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاہرہ کے لئے انجام پانے والی پروازیں آخری لمحات میں معطل ہوگئیں اور اس کی ذمہ داری جارح اتحاد پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین بدستور امریکی طاقت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، ایورل ہائنس

یمن کے وزیر شہری ہوابازی اور ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ہفتے میں تین پروازیں اردن کے دارالحکومت امان کے لئے انجام پاتی ہیں جو صعب العلاج بیماروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے آٹھ برسوں سے یمن کا محاصرہ ہے اور یمن میں بیماروں کا مناسب طریقے سے علاج نہیں ہوپا رہا ہے جس کی بناپر مریضوں کو دیگر ملکوں میں بھیجنا پڑتا ہے۔

اس درمیان صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹرجنرل خالد الشیاف نے بھی کہا ہے کہ یہ ہوائی اڈہ بدستور جارح سعودی اتحاد کے محاصرے میں ہے اور ایک پرواز کو چھوڑ کر باقی پروازیں معطل ہیں اور ہوائی اڈہ عملی طور پر بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ محاصرے کے باوجود صنعا ہوائی اڈہ پروازوں کی آمد و رفت کے لئے فنی لحاظ سے پوری طرح آمادہ ہے لیکن سعودی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کےلئے اس کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button