ایران

مغربی دنیا ایران کو ایٹمی طاقت کے طور پر تسلیم کرچکی ہے، محمد اسلامی

شیعیت نیوز: ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے سائنسی اور صنعتی ترقی کو خود مختاری کا لازمہ قرار دیا ہے۔

ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ حقیقی خودمختاری کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں طاقتور ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ممالک اسرائیل کے جاسوسی سافٹ ویئر کے نشانے پر

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت مفید اور یہ طاقت پائیدار اور بڑھتی رہے اور اس کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی ایک طاقتور صنعت کی بنیاد رکھی جائے جو کہ نالج بیسڈ ہو، تو اس کا مثبت اثر یقینا تمام شعبوں پر مرتب ہوگا۔

ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے قبل کے دور سے لیکر آج تک ہمارے دشمن نہیں چاہتے تھے کہ ہم ایٹمی ایندھن خود تیار کریں لیکن آج وہ ہمارے اس حق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کا اصل ٹارگیٹ بھی ہمارا عزم و ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی دنیا اور انتہاپسند گروہ مل کر مسلم خواتین کے حق میں ظلم کر رہے ہیں، زہرا ارشادی

محمد اسلامی نے کہا کہ دشمنوں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود، آج ایران اپنے ایٹمی سائنسدانوں کے بل بوتے پر دنیا کے اہم ترین ایٹمی ممالک کی صف میں کھڑا ہوچکا ہے اور اب دنیا کی سامراجی طاقتیں ایران کو ایک ایٹمی ملک ماننے پر مجبور ہوچکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تہران سے پیش آنے کے لئے ان کے سامنے اب سفارتی راستے کے علاوہ اور کوئی طریقہ باقی نہیں بچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button