مشرق وسطی

آل خلیفہ کے فریب میں نہ آئیں، انسانی حقوق کی بائیس تنظیموں کا اعلان

شیعیت نیوز: دنیا کی انسانی حقوق کی بائیس تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت بحرین میں بین پارلیمانی یونین کے اجلاس کا انعقاد کرکے اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرنا چاہتی ہے۔

عربی 21 نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی بائیس تنظیموں نے زور دیکر کہا ہے کہ بحرین کی آمر حکومت دنیا کو فریب دینا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی دنیا اور انتہاپسند گروہ مل کر مسلم خواتین کے حق میں ظلم کر رہے ہیں، زہرا ارشادی

اس بیان میں درج ہے کہ آل خلیفہ آمروں نے بحرین میں آزادی اظہار، انسانی حقوق اور سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد اور اپنے مخالفوں کو گرفتار کرکے پارلیمنٹ جیسے فیصلہ کن اداروں میں عوام کے حقیقی نمائندوں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔

اس بیان میں بین پارلیمانی یونین کے رکن ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ مذکورہ صورت حال اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے شرمناک اقدامات کے پیش نظر اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور بحرینی عوام کی صورتحال پر توجہ دیں۔

قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے سن دو ہزار سولہ میں جمہوریت حامی سب سے بڑے عوامی دھڑے، الوفاق پارٹی کے دفاتر بند اور سن دو ہزار سترہ میں حزب الوعد کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی اور ان کے درجنوں ارکان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : فورٹ منرو، آئی ایس او ملتان کی جانب سے سفیران نور تعلیمی تفریحی ٹور کا اہتمام

یاد رہے کہ بحرین میں عوام کی پرامن حکومت مخالف تحریک میں چودہ فروری سن دو ہزار گیارہ میں شدت آئی تھی جسے آل خلیفہ کی آمر حکومت نے سعودی حکام کی مدد سے کچلنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

بحرینی عوام آزادی اظہار، انصاف اور جمہوری اصولوں پر مبنی حکومت کے خواہاں ہیں جسے بحرینی حکومت سرے سے نظر انداز کرتی آرہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button