دنیا

چین کا ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان باہمی تعاون کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بیجنگ ایران اور آئی اے ای اے کی جانب سے تعاون کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ یہ بات مائو نینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت اور مشاورت کے ذریعے بقایا حفاظتی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایران اور آئی اے ای اے کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں اور آئی اے ای اے کی تصدیق اور نگرانی کی سرگرمیوں کو اس کے مینڈیٹ کے مطابق نافذ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

نینگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جس پر اتفاق کیا گیا ہے اس پر مؤثر عمل درآمد دیکھنے کو ملے گا اور جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے ایک سازگار ماحول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان: صوبے بلخ کے گورنر داؤد مزمل دھماکے میں ہلاک

انہوں نے جوہری معاہدے کے نفاذ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کا ماننا ہے کہ جوہری معاہدے پر مکمل طور پر موثر عمل درآمد دوبارہ شروع کرنا ہی ایرانی جوہری مسئلے کو حل کرنے کا صحیح طریقہ ہے۔

انہوں نے اس معاہدے کو بحال کرنے کی راہ میں موجود مسائل کی طرف اشارہ کیا اور معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو روکنے کے لیے بالواسطہ طور پر امریکہ کو مورد الزام ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات بنیادی طور پر روک گئے کیونکہ کچھ ملک نے مذاکرات کو اس طریقے سے آگے بڑھانے کی کوشش کی جو اس کے اپنے جیو پولیٹیکل ایجنڈے کو پورا کرے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو تمام تحمل کا مظاہرہ کرنے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے ایران کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو صورت حال کو بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین مذاکرات کو فروغ دیتا رہے گا اور ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کام کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button